کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات اختر فاروق کا پولیس لائن گجرات کا دورہ، مختلف برانچوں اور شعبہ جات کی انسپیکشن
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے پولیس لائن گجرات کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوارٹر گارڈ، محرر دفتر، کوت، ڈسپنسری، ٹیلر شاپ، وردی گودام، پولیس وائرلیس کنٹرول روم، MT آفس، اینٹی رائٹ سٹور، متفرق سٹور اور اصطبل کا معائنہ کیا۔
ڈی پی او گجرات نے پولیس لائنز میں صفائی اور کھانے کے معیار کو چیک کیا اور جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ انہوں نے اہلکاروں کی رہائش گاہوں اور بارکوں کا جائزہ لیا جبکہ زیر تعمیر یادگارِ شہداء اور لیڈیز ہاسٹل کی انسپیکشن کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے۔
وزٹ کے دوران ڈی پی او گجرات نے آر آئی انسپکٹر سلیم رضا کو پولیس لائن میں نظم و ضبط اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کو پولیس لائنز میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ بہتر ماحول میں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔





