اکتوبر 29, 2026

روس کا ناقابلِ شکست ‘سرمات’ میزائل کا کامیاب تجربہ؛ 35 ہزار کلومیٹر رینج کے ساتھ دنیا کے کسی بھی کونے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

روس نے اپنے جدید ترین اور دنیا کے مہلک ترین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ‘سرمات’ (Sarmat) کا کامیاب تجربہ کر کے عالمی سطح پر اپنی عسکری طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اس اہم پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس رواں سال کے آخر تک ‘سرمات’ میزائل کو باقاعدہ طور پر اپنی دفاعی فورسز میں تعینات کر دے گا۔

صدر پوتن کے مطابق، اس میزائل کی رینج 35 ہزار کلومیٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ یہ زمین کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اسے روکنا موجودہ دفاعی نظاموں کے لیے تقریباً ناممکن ہوگا۔ روسی صدر نے مزید بتایا کہ ‘پوزیڈن’ (Poseidon) اور ‘بیورویسٹک’ (Burevestnik) جیسے جدید ترین دفاعی نظاموں پر کام بھی اپنے آخری مراحل میں ہے، جو روسی دفاع کو مزید ناقابلِ تسخیر بنا دیں گے۔ دفاعی ماہرین ‘سرمات’ کو روس کا اب تک کا سب سے طاقتور ایٹمی ہتھیار قرار دے رہے ہیں، جو بیک وقت کئی جوہری وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔