اکتوبر 28, 2026

ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کی شیخ محمد یامین قصاب کی وفات پر ان کے گھر آمد، اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی

ڈنگہ (نامہ نگار) ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے شیخ محمد یامین قصاب کی وفات پر ان کے گھر جا کر ان کے بیٹے فیصل عمران اور بھائیوں شیخ محمد نصیر اور شیخ محمد ظہیر سے اظہار الم کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق کونسلر قیصر اسحاق مغل‘ ممتاز تاجر میاں کامران ادریس آف بیکنانوالہ بھی موجود تھے۔ جبکہ سوگوار فیملی کی طرف سے سیٹھ منیر احمد‘ محمد شفیع‘ میاں سخاء محمد‘ حاجی عبدالسلام اور دیگر اہل برادری بھی موجود تھے۔ چوہدری نصیر احمد عباس سدھو نے کہا کہ اب فیملی کی ذمہ داری فیصل عمران کے کندھوں پر آ گئی ہے۔ اللہ کریم جس کو چاہتا ہے اپنے پاس بلا لیتا ہے۔ ہمیں اس پر اللہ کریم سے کوئی شکوہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ صبر سے کام لے کر زندگی کو رواں رکھنا چاہئے۔ بے شک والد کی وفات اولاد اور بھائی کی وفات بھائیوں کے لئے بڑا صدمہ ہوتا ہے لیکن ہمیں ہمیشہ صبر کا دامن ہاتھ میں رکھنا چاہئے اور اس کو اللہ تعالیٰ کی رضا سمجھ کر ہر حال میں شکر کا دامن تھامے رکھنا چاہئے۔