اپریل 23, 2026

کھاریاں پریس کلب میں "عید ملن پارٹی” کا انعقاد، شاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)

کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ کے زیرِ اہتمام "عید ملن پارٹی” کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت صدر پریس کلب سید تنویر نقوی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر نے سرانجام دیے۔ تقریب کی خاص بات مصورِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم ملی و ملکی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں چوہدری احمد شیر گوندل، چیف آفیسر بلدیہ خاور جاوید گجر، سابق صدر بار سید ضیاءاللہ، ایم ایس ڈاکٹر ظفر مہدی، ماہرِ تعلیم فضیل اختر اور ڈپٹی انچارج ریسکیو 1122 حنیف احمد نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

دیگر معزز مہمانوں میں سید زاور شاہ، چوہدری بشارت ایڈووکیٹ، صباحت رضوی اور سرپرستِ اعلیٰ پریس کلب حاجی ملک شبیر حسین اعوان شامل تھے۔ اس موقع پر صحافیوں اور معززینِ شہر کی بڑی تعداد موجود تھی، جن میں حاجی گل بخش الوی، عبدالعزیز گوندل، احسان الحق، علی اکبر، قاری شبیر شاہد، شیخ محمد زمان، احسن اعجاز مرزا، چوہدری ارشد گجر، سلیم بٹ، جبار علی ساگر اور دیگر نے شرکت کر کے محفل کی رونق کو دوبالا کیا۔ مقررین نے صحافتی برادری کی یکجہتی اور علامہ اقبالؒ کے افکار کی پیروی پر زور دیا۔