اپریل 23, 2026

ہنس مکھ خوش مزاج شخصیت ڈاکٹر محمد فہیم خان نیازی

کالمکار: جاوید صدیقی

نعت گوئی کے دو چکمتے ستارے میرے نہایت قریبی دوست ہیں جو ایک دوسرے کے رشتے میں ہم زلف بھی ہیں یعنی ان دونوں کا سسرال ایک ہی ھے۔ یہ دونوں نعت خواں بین الاقوامی شہہرت کے حامل ہیں اور بچپن ہی سے میڈیا انڈسٹری میں چھائے ہوئے ہیں اب ان دونوں کا شمار سینئرترین نعت خوانوں میں ہوتا ھے ایک ڈاکٹر الحاج محمد فہیم خان نیازی ہیں دوسرے حافظ قاری نعت گو شاعر اور نعت خواں الحاج سید فیصل حسن نقشبندی۔ آج میں اپنے دوست ڈاکٹر محمد فہیم خان نیازی کے بارے میں کالم تحریر کررھا ھوں انشاءاللہ جلد اپنے فیصل حسن نقشبندی کا بھی اپنے معزز قارئین کی خدمت میں پیش کرونگا۔

ڈاکٹر محمد فہیم خان نیازی سے میری پہلی ملاقات سنہ 2001ء کے اوئل دنوں میں اےآروائی ڈیجیٹل میں خان آصف مرحوم کے آفس میں ہوئی بعد قربت بڑھتی گئی آپ کی نعت ریکارڈ کرنے کا مجھے بھی موقع ملا۔۔۔۔ معزز قارئین!! نعت گو شاعر ڈاکٹر محمد فہیم خان نیازی کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ممتاز و معروف بین الاقوامی ثناء خواں ہیں جو اپنی پرسوز اور پر کیف آواز اور خوبصورت انتخاب کلام کی وجہ حلقہ نعت میں بے حد مقبول و محترم ہیں۔ اسکے علاؤہ بلخصوص بزرگان دین کے فارسی، ہندی اور پوربی زبانوں میں نعتیہ اور عارفانہ انتخاب کلام کی وجہ سے خانقاہی محفلوں میں بے حد پسند کئے جاتے ییں۔ آپ حضرت شاہ نیاز احمد قادری چشتی بریلوی سے نسبت رکھتے ہوئے سلسلہ نیازی سے وابستہ ہیں۔ آپکی شعبہ نعت سے وابستگی کم و بیش پینتالیس سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے۔ آپ اپنی سنجیدہ طبیعت اور انتخاب کلام میں انفرادیت کی وجہ سے سامعین میں بے حد مقبول ہیں۔ آپ سن 1973ء میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ اپکےوالد محمد نعیم خان (مرحوم) کراچی پورٹ ٹرسٹ سے و ابستہ تھے۔ آپ نے انٹرمیڈیٹ کراچی سٹی کالج سے کیا پھر اپرنٹس شپ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی سے کی۔ اسکے علاؤہ دیگر شپنگ کورسز پاکستان میرین اکیڈمی ہاکس بے (ماری پور) کراچی سے کیا۔ آپنے ڈپلومہ D.H.M.S ڈاکٹر ناصر اینڈ اکبر ہومیوپیتھک کالج، پھر گلشن اقبال کراچی مین نیوز پیپر سے کیا۔ آپ روزگار کے حوالے سے پہلے بزنس ایگزیکٹیو بزنس نیوز کراچی سے وابستہ رہے مگر اب ذاتی کاروبار سے وابستہ ہیں۔ آپکی نعت پڑھنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی سب سے پہلے آپکے والدین نے فرمائی اسکے علاؤہ پیر و مرشد حضرت ڈاکٹر شاہ مرزا اختیار حسین کیف رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ سے ادب نعت سیکھا۔ حضرت صاحب نے فارسی کلام کا تلفظ اور مشکل الفاظ کو آسانی کے ساتھ ادائیگی کرنا سیکھایا اور آپکی اصلاح فرمائی۔ اسکے علاوہ جناب ادیب رائے پوری مرحوم نے پوربی زبان کے تلفظ کی اصلاح فرمائی اور رہنمائی کی۔ جناب قمر الدین انجم (آرام باغ) سے نعت پڑھنے کا انداز سیکھا۔ آپ نعت خوانی کے حوالے سے پاکستان سمیت کئی ممالک میں محفل نعت میں شریک ہوتے رھے یہ سفرِ محفل نعت پاکستان بھر میں کم و بیش تیس سالوں پر محیط ھے۔ سال کے سال حضرت بابا فرید الدین گنج شکر: پاکپتن شریف دربار عالیہ پرحاضری دے رہے ہیں اسکے علاؤہ بیرون ملک سعودی عرب – مکہ ، مدینہ، ہندوستان ،ماریشس میں ہدایہ نعت پیش کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ آپنے چند نعتیہ کلام مناقب اور عارفانہ کلام بھی تحریر کئے ہیں جسے نعت خواں اور قوال حضرات بھی اکثر پڑھتے ہیں جن میں "مومنو خوشیاں مناؤ کی حضور آئے ہیں، دیپ خوشیوں کے جلاؤ حضور آئے ہیں”, "مورے آنگن میں آؤ پیران پیر۔ موری قسمت جگاؤ پیران پیر” اپنے بے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کئے جن میں مقابلہ نعت: اول پوزیشن، گورنمنٹ بوائز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول، لیاقت آباد۔ مقابلہ نعت: اول پوزیشن، کراچی سٹی کالج۔ مقابلہ نعت: تھرڈ پوزیشن، حبیب بینک لمیٹڈ (زونل سطح)۔
بطور نعت جج: گورنمنٹ اسلامیہ کالج۔ بطور نعت جج: گورنمنٹ خواتین کالج (ویمن کالج)، ناظم آباد۔ بطور نعت خواں (اعزازی شیلڈ): گورنمنٹ نیشنل کالج۔ اعزازی شیلڈ: کراچی ڈینٹل کالج۔ بطور نعت خواں (اعزازی تحفہ): ڈاؤ یونیورسٹی (مین کیمپس)۔کراچی۔
اعزازی ایوارڈ: بلد یہ عالیہ وسطی، کراچی۔
اعزازی شیلڈ: تبلیغِ اسلام، نارتھ کراچی۔ اعزازی شیلڈ: مدرسہ زینت القرآن، کراچی
آپ مختلف شعراء کے کلام پڑھتے ہیں بلخصوص پیر و مرشد حضرت ڈاکٹر شاہ مرزا اختیار حسین کیف نیازی رح کے کلام مناقب دیوان کیفیات سے پڑھتے ہیں۔
اپکے تقریبا 12 آڈیو سی ڈیز مختلف انجمن کی طرف سے ریلیز ہو چکے ہیں۔ آپ مختلف ریڈیو اور ٹی وی چینل پر ہدایہ نعت پیش کر چکے ہیں جن میں پی ٹی وی، ایس ٹی این، سے اے آر وائی کیو ٹی وی، سما ٹی وی، جی ٹی وی، کے ٹی این، میٹرو، نور ٹی وی لندن و دیگر چینل شام ہیں۔ آپنے بے شمار نعت اور عارفانہ کلام پڑھے جو بے حد مقبول ہوئے جن میں جناب خان آصف مرحوم سابق ڈائریکٹر اےآروائی کیو ٹی وی کا ایک کلام جو کہ بزرگان دین کی سوانح کے ساتھ لکھا جو کہ تقریبا سنہ 2003ء سے اب تک مسلسل پیش ہورہا ہے جو آپکی پہچان بنی۔ خدا کا خاص ایک احسان ہیں یہ اولیا اللہ، زمانہ جسم اور جان ہیں یہ اولیاء اللہ” آپکا یوٹیوب چینل محمد فہیم نیازی اختیاری کے نام
سے موجود ہے، جس پر آپکے کلام موجود ہیں۔ آپکے بیٹے محمد عبداللہ فہیم نیازی نے بھی کچھ نعتیں پیش کی ہیں، وہ بھی اسی چینل پر موجود ہیں۔ اسکے علاؤہ ویب سائٹ www.naatvalley.com پر محمد فہیم نیازی کے نام سے آپکے 121 کلام اپلوڈ ہیں آپکے فیس بک آئی ڈی محمد فہیم نیازی کے نام سے موجود ہے۔ آواز خزانہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد کی ویب سائٹ صوفیانہ رنگ میں کچھ کلام پیش ہوتے رہتے ہیں۔ آپنے اپنے پیغام میں کہا کہ ثناء خواں بزرگان دین کے کلام ضرور پڑھا کریں۔ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی ضروری ہے اور نعت گوئی کو پیشہ بنانے کے بجائے مدحت سرائی تک محدود رکھا جائے لازم ھے کہ نعت خواں نوکری یا کاروبار کرے تاکہ خود کی بھی عزت رھے اور نعتیہ محفل کا مقام بھی قائم رھے۔