اکتوبر 28, 2026

اتفاق پریس کلب کھاریاں کا اجلاس، نئی تقرریاں اور عید ملن پارٹی کا انعقاد

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) اتفاق پریس کلب کھاریاں کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز مرکزی دفتر نور پلازہ گلیانہ روڈ کھاریاں میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر بہلول مرتضیٰ نے کی جبکہ سرپرستی پیر عبدالقیوم چشتی گولڑوی نے کی۔

اجلاس کا آغاز خان بختیار گل شہزاد نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ نعتِ رسول ﷺ جوائنٹ سیکریٹری شاہد عباس نے پیش کی۔ بعد ازاں سید رؤف حسین بخاری کے بہنوئی کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام شرکاء نے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اجلاس میں اتفاق پریس کلب میں شامل ہونے والے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا گیا۔ اس موقع پر باہمی مشاورت اور کثرتِ رائے سے خان بختیار گل شہزاد کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا، جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مزید عہدیداران کو بھی نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

اجلاس میں سرپرستِ اعلیٰ افتخار بٹ، سرپرست ڈاکٹر تصور حسین مرزا، صدر بہلول مرتضیٰ، جنرل سیکریٹری خان بختیار گل شہزاد، سینئر نائب صدر ابراہیم سلیمان، چیئرمین محفوظ احمد بٹ، محمد سلیمان قادری (بانی)، سیکرٹری اطلاعات و نشریات بنارس عاجز، جوائنٹ سیکریٹری شاہد عباس، نائب صدور جرار حسین میر اور راجہ شرافت علی جنجوعہ، سیکرٹری فنانس انعام الحق مرزا، وائس چیئرمین بشارت افضل بٹ، چیئرمین شکایات سیل ملک مظہر حسین، سینئر وائس چیئرمین سید شہباز بخاری سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر سرپرست اتفاق پریس کلب کھاریاں ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی تجویز پر محمد سلیمان قادری کو تاحیات بانی و قائد اتفاق پریس کلب کھاریاں مقرر کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، جبکہ یہ بھی طے پایا کہ قائد محمد سلیمان قادری کے فیصلے حتمی اور آخری ہوں گے۔

شرکاء نے اتفاق پریس کلب کھاریاں کی مزید بہتری اور ترقی کے لیے عملی اقدامات کرنے اور بھرپور محنت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام عہدیداران اور ممبران کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شنواری ریسٹورنٹ کھاریاں میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

عید ملن پارٹی صدر بہلول مرتضیٰ اور بانی و قائد محمد سلیمان قادری کی جانب سے اتفاق پریس کلب کی کابینہ کے اعزاز میں دی گئی، جسے تمام شرکاء نے خوب سراہا