اکتوبر 28, 2026

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ: پی ایس ایل میں 4 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے لیگ کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہفتے کے روز لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ بابر اعظم نے اب تک پی ایس ایل کے 105 میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اسی میچ میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 46 سنچری شراکتوں کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی اور کرس گیل کا ریکارڈ محض 339 اننگز میں برابر کیا، جبکہ کوہلی اور گیل نے بالترتیب 400 اور 455 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔