اکتوبر 28, 2026

جہلم پولیس کی بروقت کارروائی ، گمشدہ 10 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب

جہلم (محمد زاہد خورشید) جہلم میں 10 سالہ بچہ گھریلو ناراضگی کے باعث گھر سے نکل کر لاپتہ ہو گیا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کا آغاز کیا۔ جدید سیف سٹی کیمروں، "میرا پیارا ایپ” اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بچے کی تلاش شروع کی گئی۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں بچے کو ٹریس کر کے بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے بچے کی بحفاظت واپسی پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور والدین بچوں کی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔