اکتوبر 29, 2026

ڈی پی او جہلم کا فوری ایکشن: نوجوان کے ساتھ تشدد اور مبینہ جنسی زیادتی کا نوٹس، 4 ملزمان گرفتار

جہلم : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے تھانہ للہ کے علاقے میں نوجوان کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور مبینہ جنسی زیادتی کے افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔

ڈی پی او جہلم نے واقعہ کی مکمل تحقیقات اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا، غیر انسانی سلوک کیا اور مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی، جبکہ واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی۔

ڈی پی او جہلم نے واضح کیا کہ متاثرہ نوجوان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شہری کے ساتھ ظلم و زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔