ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) راہنما مسلم لیگ ن رانا صاحب نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی حکومت نے امریکہ ایران جنگ اور مڈل ایسٹ میں مخدوش حالات کے باوجود مہنگائی حد سے بڑھنے نہیں دی۔ عام طور پر ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش عام آدمی کے لئے ناقابل برداشت تک بڑھ جاتی ہیں تا ہم اس بار ماہ رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے زیادہ نہیں بڑھی ہیں۔ حکومت کی وہ کاوش ہے جو قابل ستائش ہے۔



