اکتوبر 29, 2026

گجرات میں انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا انکشاف، نوجوانوں کو مراکش کے راستے یورپ بھیجنے کا انکشاف

گجرات ( چوہدری امجد رسول ) انسانی اسمگلنگ کا ایک منظم نیٹ ورک سادہ لوح نوجوانوں کو گجرات کے چھوٹے دیہات سے شروع ہو کر ماراکو ( مراکش ) پہنچاتا ہے پھر وہاں سے یورپ کے لیے خطرناک راستوں پر روانہ کر دیا جاتا ہے۔ ہزاروں ڈالر کے عوض یہ لوگ خطرناک راستوں اور فراڈ کے ذریعے منتقل کیے جاتے ہیں۔ اس سے نوجوانوں کے گھر اجاڑ رہے ہیں اور جانوں کا بھی خطرہ ہے ذرایع کے مطابق انکشاف ہوا چک بڈھا (Chak Budha) ضلع گجرات اور چھالے شریف کے کچھ ایجنڈ مافیا اس گھناؤنے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا فعال حصہ ہیں، متاثرین سے جلد رابطے کر کے تفصیلات جلد عوام کے سامنے لائی جائیں گی تاکہ جرائم کی اصل صورتِ حال بے نقاب ہو۔ ایسے مافیا کے خلاف فوری، سخت، بلا رحمت اور بلا تفریق قانونی کارروائی انتہائی ضروری ہے۔ساتھ عوامی شعور کو بیدار کرنا اور نیٹ ورک کے تمام سرغنوں کو بے نقاب کرنا اس انسانی المیے کا واحد مؤثر حل ہے