اکتوبر 28, 2026

چوہدری نجف دھامہ اور چوہدری شمس دھامہ کی جانب سے دوست احبا ب کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر، اہم شخصیات کی بھرپورشرکت

لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ سے ) معروف سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری نجف دھامہ اور چوہدری شمس دھامہ کی جانب سے ایک نہایت شاندار اور پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی،افطار ڈنر میں پاک آرمی کے سینیئر آفیسران نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس کے علاوہ ممتاز بیوروکریٹس، معزز وزراء، ضلع گجرات کی نمایاں سماجی و سیاسی شخصیات، معروف کاروباری شخصیات اور بزنس کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے،تقریب کے دوران خوشگوار اور دوستانہ ماحول دیکھنے میں آیا جہاں مہمانوں کے درمیان ملاقاتیں، تبادلۂ خیال اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری رہا، افطار کے موقع پر شرکاء نے ماہِ رمضان المبارک کی برکتوں کا ذکر کرتے ہوئے اس مقدس مہینے کے پیغامِ اخوت، محبت اور بھائی چارے کو اجاگر کیا،تقریب کے اختتام پر شرکاء نے چوہدری نجف دھامہ اور چوہدری شمس دھامہ کی جانب سے کیے گئے اس بہترین اہتمام کو سراہا اور اسے اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا۔