اکتوبر 29, 2026

یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم تاجر نہیں مجرم ہیں: یاسر مرزا

ڈنگہ (نامہ نگار) سرپرست انجمن تاجران تھانہ روڈ ڈنگہ یاسر مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم تاجر نہیں مجرم ہیں۔ 2025ء سے 2026ء تک ہمارے ساتھ ضلع بھر سے الگ سلوک کیا جا رہا ہے۔ کبھی بورڈوں والے ہزاروں کے بل لے آتے ہیں‘ کبھی پراپرٹی ٹیکس والے آ جاتے ہیں‘ کبھی ستھرا پنجاب کے بل آ جاتے ہیں‘ کبھی دکانیں گرائی جاتی ہیں‘ کبھی ہمیں بلدیہ بلا بلا کر تنگ کیا جاتا ہے۔ یاسر مرزا نے مزید کہا کہ ہم حکومت کی معاشی ترقی میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسز دیتے ہیں مگر ہمارے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا جاری ہے۔ دنیا بھر کی حکومت تاجر برادری کی ترقی کے لئے اقدامات کرتی ہیں مگر ڈنگہ میں تاجران کے معاشی قتل عام کے منصوبے آئے روز بنائے جاتے ہیں۔