امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بی ٹو بمبار طیاروں کو روانہ کرنے کا مقصد طویل فاصلے سے حملے کی صلاحیت کے ذریعے ایرانی حکومت سے لاحق خطرے کو ختم کرنا ہے۔
بیان کے مطابق ان طیاروں کی تعیناتی صرف فوری خطرے کو کم کرنے کے لیے نہیں بلکہ ایران کی مستقبل میں اپنی طاقت بحال کرنے کی صلاحیت کو بھی محدود کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
سینٹکام کے مطابق یہ اقدام خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں سلامتی کو برقرار رکھنا ہے۔
B-2 stealth bombers takeoff to conduct a mission during Operation Epic Fury, delivering long-range fire to not only eliminate the threat from the Iranian regime today, but also eliminate their ability to rebuild in the future. pic.twitter.com/ebyUYNnOLo
— U.S. Central Command (@CENTCOM) March 13, 2026




