سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ گیری کرسٹن 15 اپریل 2026 سے اس ذمہ داری کو سنبھالیں گے، اور ان کے ساتھ 14 اپریل 2028 تک دو سالہ معاہدہ کیا گیا ہے۔
گیری کرسٹن نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کی ٹیم میں بطور کنسلٹنٹ خدمات انجام دی تھیں، جبکہ 2024 میں انہوں نے پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔





