ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطے میں ایران سے جنگ کے جلد خاتمے کے لیے مشورے دیے۔
کریملن کے خارجہ پالیسی کے معاون یوری اوشاکوف نے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعے، وینزویلا کی صورت حال اور عالمی تیل کی مارکیٹ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
متعلقہ خبریں
صدر پیوٹن نے اس سے قبل ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔ پیغام میں کہا گیا کہ "ایسے وقت میں جب ایران جارحیت کا سامنا کر رہا ہے، اس اعلیٰ منصب پر آپ کی ذمہ داریاں یقیناً ہمت اور لگن کا تقاضا کریں گی۔”
روسی صدر نے مزید کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے کام کو وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے اور سخت آزمائشوں کے دوران ایرانی قوم کو متحد رکھیں گے۔





