سعودی عرب (ادریس احمد سے ) سعودی عرب میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور ممتاز بزنس مین، انویسٹر فارم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک نے لک ہاؤس جدہ میں ایک پروقار اور شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی،افطار تقریب میں چیئرمین لک برادران بڑے بھائی مہر عبدالرؤف لک، مہر عبدالخالق لک، مہر یحییٰ لک، مہر ایوب لک، مہر امان اللہ لک اور مہر احمد دین لک نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا،میزبانوں نے مہمانوں کی آمد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،تقریب میں خصوصی طور پر سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز بھٹی اور فوکل پرسن وزیر اعظم پاکستان و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان نے شرکت کی افطار تقریب میں انویسٹر فارم کے صدر چوہدری شفقت محمود، ،چوہدری محمد امجد گجر، یاسر عرفات ،چوہدری طاہر فاروق وڑائچ، چوہدری بلو شیر وڑائچ، چوہدری اظہر وڑائچ، چوہدری اکرم گجر، چوہدری عبدالشکور راجپوت، رانا بشارت علی، ظفر اقبال، چوہدری محسن، رانا نواز خان، انجینئر سجاد خان اور خالد چیمہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی،اس کے علاوہ خصوصی طور پر القصیم سے شہباز مغل اور آصف گبول جبکہ دمام سے رانا محمد اشرف نے بھی شرکت کی اور میزبانوں کو اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی،تقریب کے اختتام پر مہر عبدالخالق لک، مہر عبدالرؤف لک اور لک برادران نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے مواقع باہمی روابط اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا باعث بنتے ہیں۔ مہمانوں نے بھی میزبانوں کی مہمان نوازی کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





