ممتاز تعلیمی شخصیت محمد فاروق چوہدری کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) ضلع گجرات تعینات کر دیا گیا ہے، جس پر ضلع بھر کی اساتذہ برادری اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر سماجی و تعلیمی شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر کے افراد کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
مبارکباد دینے والوں کا کہنا ہے کہ محمد فاروق چوہدری ایک فرض شناس اور پیشہ ور افسر ہیں جن کی سابقہ تعلیمی خدمات محکمہ تعلیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ رہی ہیں۔ اساتذہ برادری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی قیادت میں ضلع گجرات کے ایلیمنٹری سکولوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی اور وہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔





