ڈنگہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے تھانہ روڈ کے دکانداروں کے وفد سے ملاقات کے بعد ان کو از خود اپنی متجاوز دکانیں گرانے کے لئے عید الفطر ت کی ضمانت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل بیوٹیشن منصوبہ کا وزٹ کرنے آئے تو انجمن تاجران کے صدر شبیر حسین بٹ کی قیادت میں دکانداروں نے ان سے بلدیہ ڈنگہ میں ملاقات کی اور کہا کہ عید سیزن کے 12روزباقی رہ گئے ہیں۔ ہم عرصہ دراز سے تباہی کا شکار ہیں۔ ہمیں عید تک مہلت دی جائے۔ ہم عید کے تیسرے روز دکانوں کا متجاوز حصہ خود گرا لیں گے۔ جس پر اے سی کھاریاں نے کہا کہ آپ کوئی ضامن دیں تو دکانداروں نے کہا کہ ہمارا خدا گواہ ہے جس پر اے سی کھاریاں نے کہا میں آپ کو بتا دوں گا۔ بعد ازاں انہوں نے عید تک کی مہلت دے دی۔





