اکتوبر 28, 2026

ایران پر حملہ غلط فہمی اور غلط اندازوں کا نتیجہ ہے، عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عرافی کا پہلا بیان

ایران کی نو منتخب عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللہ علی رضا عرافی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے باضابطہ بیان میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی حالیہ فوجی کارروائی سراسر غلط فہمی اور حقائق سے دور تخمینوں پر مبنی ہے، جس کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں۔ آیت اللہ علی رضا عرافی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے خلاف یہ جارحیت نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ عالمی قوانین کے بھی خلاف ہے، دشمن نے ایران کی طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔ انہوں نے قوم کو یقین دلایا کہ عبوری قیادت کونسل مکمل طور پر مستعد ہے اور ملک کے دفاع و انتظام کے لیے اپنے فرائض بھرپور طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد یہ عبوری کونسل ملکی معاملات کو سنبھالنے اور نئی قیادت کے انتخاب تک اہم فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے۔