پاک فضائیہ نے بلااشتعال افغان جارحیت کے جواب میں افغانستان کے اندر مؤثر فضائی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں اہداف کی درست نشاندہی کے بعد ایک بڑا ایمونیشن ڈپو تباہ کر دیا گیا، جبکہ مزید حملے جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر مبینہ بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” شروع کیا ہے۔ جوابی کارروائی میں متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر کے قریب بھی کئی ٹھکانے نشانہ بنائے گئے اور مزید 8 جنگجوؤں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ اب تک کی غیر سرکاری و سکیورٹی ذرائع پر مبنی اطلاعات کے مطابق تقریباً 44 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سرکاری سطح پر تفصیلی بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے





