ستمبر 11, 2026

معذور بچوں کے لیے فری ہومیو پیتھک کیمپ، ہفتہ وار ادویات صرف 350 روپے میں فراہم کی جائینگی: ہومیوپیتھک ڈاکٹر واصف حسین انفارمیشن سیکرٹری ایچ ڈی ایف پاکستان ہومیو پیتھک ڈاکٹر واصف حسین کا اعلان

جہلم ( محمد زاہد خورشید ) ماڑی جبر ضلع راولپنڈی میں قائم پاک ہومیوپیتھک کلینک پر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہر اتوار سپیشل اور معذور بچوں کے لیے فری ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
فاؤنڈیشن کے عہدیداران کے مطابق اس کیمپ کا مقصد خصوصی بچوں اور جسمانی و ذہنی معذوری کا شکار افراد کو معیاری اور مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مہنگے علاج کی پریشانی کے بغیر بہتر طبی نگہداشت حاصل کر سکیں۔ کیمپ کے دوران ماہر ہومیوپیتھک ڈاکٹرز مریضوں کا تفصیلی معائنہ کریں گے اور ان کی علامات کے مطابق ادویات تجویز کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ فاؤنڈیشن کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تمام عام مریضوں کو ایک ہفتے کی ادویات انتہائی کم نرخ پر صرف 350 روپے میں فراہم کی جائیں گی، تاکہ غریب اور متوسط طبقہ بھی با آسانی علاج سے مستفید ہو سکے۔
علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماڑی جبر اور گردونواح میں اس نوعیت کی فلاحی سرگرمی نہایت خوش آئند ہے اور اس سے مستحق افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے مخیر حضرات اور سماجی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فلاحی مشن میں بھرپور تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق مریضوں تک علاج کی سہولت پہنچائی جا سکے۔