ضلع گجرات کی معروف تعلیمی و سماجی شخصیت، چیرمین فاران گروپ آف کالجز چوہدری طارق جاوید کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر ٹانڈہ موٹا میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی، سماجی، سرکاری اور تعلیمی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ مرحوم نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ضلع گجرات کی بہتری اور فلاحی و سماجی خدمات کی انجام دہی میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا۔ ان کی تعلیمی خدمات اور سماجی کاوشوں کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔
مرحوم کی وفات سے تعلیمی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔





