امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما کی AI سے تیار کردہ توہین آمیز ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں دونوں کو بندروں کی شکل میں دکھایا گیا۔ ویڈیو کے فوری بعد سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی، جس پر ٹرمپ نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ یہ ویڈیو غلطی سے اسٹاف رکن نے پوسٹ کی تھی اور جیسے ہی علم ہوا اسے ہٹا دیا گیا۔ سابق نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی وضاحت پر کسی کو یقین نہیں کیونکہ پہلے اس ویڈیو کا دفاع بھی کیا گیا تھا۔ برنی سینڈرز اور دیگر رہنماؤں نے بھی اسے نسل پرستانہ عمل قرار دیا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویڈیو مکمل نہیں دیکھی، جیسے ہی معلوم ہوا پوسٹ ہٹا دی گئی اور "غلطی نہیں کی، ہزاروں چیزیں دیکھتا ہوں”۔ یہ واقعہ امریکہ میں سیاسی اور نسلی حساسیت کو بڑھا رہا ہے۔





