اپریل 18, 2026

کوڑے کو آگ لگانا نہ صرف ایک سنگین جرم بلکہ عوامی صحت‘ ماحول اور صفائی کے نظام کیلئے بھی شدید خطرہ ہے: چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ

ڈنگہ (پ۔ ر) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل نے کہا ہے کہ کوڑے کو آگ لگانا نہ صرف ایک سنگین جرم ہے بلکہ عوامی صحت‘ ماحول اور صفائی کے نظام کے لئے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ اس قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ہر گز برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ تا ہم صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔ شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ نہ صرف صفائی کا خود خیال رکھیں بلکہ صفائی کے نظام کو خراب کرنے والے افراد کی نشاندہی بھی کریں جو عوامی مفاد کے خلاف سرگرمیوں میں شریک ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور سٹاف و پولیس کی مدد سے کوڑا جلانے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اگر کوئی ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔ ہم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر اپنے شہر کو صفائی کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔