اپریل 18, 2026

جامعہ محمدیہ جلالیہ نونانوالی کے زیرِ اہتمام حفاظ بچوں کی دستار بندی اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب

نونانوالی (ڈاکٹر غلام شبیر) جامعہ محمدیہ جلالیہ نونانوالی کے زیرِ اہتمام اُن خوش نصیب بچوں کی دستار بندی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جنہوں نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی۔
یہ تقریب مرکزی جامع مسجد صدیق اکبر نونانوالی میں منعقد ہوئی۔ خطبہ جمعہ پیر سید مفتی نویدالحسن شاہ مشہدی نے دیا۔ تقریب کے دوران حفاظِ کرام کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ انہیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی میں حافظ میاں محمد اختر نقشبندی، حافظ محمد سعید چشتی اور حافظ احتشام جلالی شامل تھے، جبکہ جامعہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا حافظ محمد رمضان جلالی نے خصوصی طور پر نگرانی کی۔
قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ میں:
حافظ سمیر امجد جلالی، حافظ احتشام جلالی، محمد علی جلالی، محمد احسن اسلام جلالی، محمد ابراہیم جلالی، عبداللہ یٰسین جلالی، محسن اکرم جلالی، عبداللہ اکرم جلالی، رضا زبیر جلالی، عبداللہ زبیر جلالی اور حمزہ رمیز جلالی شامل ہیں۔
تقریب میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی