اکتوبر 29, 2026

ایران کی دھمکی کے بعد ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پر امید

واشنگٹن: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے علاقائی جنگ کی دھمکی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پر امید ہیں۔

اتوار کو خامنہ ای نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو یہ جنگ پورے خطے میں پھیل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ان دھمکیوں سے نہ ڈرے گی اور نہ مرعوب ہوگی۔ خامنہ ای نے واضح کیا کہ ایران کسی ملک پر حملے کا آغاز نہیں کرتا، لیکن اگر ایرانی قوم پر حملہ کیا گیا یا اسے ہراساں کیا گیا تو سخت جواب دیا جائے گا۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کے حوالے سے پرامید ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو دیکھا جائے گا کہ خامنہ ای کی بات درست تھی یا نہیں، اور ان کا امید ہے کہ ایک معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی بحری موجودگی بڑھا دی ہے، اور امریکی بحریہ کے مطابق خطے میں اس کے 6 ڈسٹرائر، ایک طیارہ بردار بحری جہاز اور تین لیٹورل کامبیٹ شپ موجود ہیں۔