اپریل 20, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا امریکا سے جوہری معاہدہ ہونے کی امید کا اظہار

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے کے امکان پر پُر امید ہیں۔ امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ حالیہ حالات کے باوجود وہ یقین رکھتے ہیں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا پر اعتماد کا فقدان ہے، لیکن بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام یا مزاحمتی تنظیموں کے ساتھ اپنے تعلقات کو کبھی ترک نہیں کرے گا کیونکہ یہ ایران کی قومی سکیورٹی اور خطے میں اس کے اثر و رسوخ کے لیے ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ تاہم، ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ طاقت کا استعمال نہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور مذاکرات کی میز پر بات چیت سے مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔