گلیانہ(انصر فاروق مغل)ریجنل پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع گجرات کا دورہ کیا اور ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے ہمراہ چیمبر آف کامرس گجرات میں نمائندہ تاجروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، امن و امان کی صورتحال اور عوامی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے ہمراہ رامتلائی چوک گجرات کا دورہ کیا جہاں موٹر سائیکل سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے سیفٹی وائرز لگائے گئے۔ اس موقع پر انہوں نے خود شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائر نصب کیے اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کو محفوظ بنانے کے لیے پنجاب بھر میں موٹر سائیکلز پر سیفٹی وائر لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔






