اکتوبر 30, 2026

ڈنگہ روڈ کے تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: محمد زبیر رضا

کھاریاں(ایم عمر) سابق امیدوار صدر انجمن تاجران ڈنگہ روڈ کھاریاں محمد زبیر رضا نے کہاہے کہ ڈنگہ روڈ کے تمام تاجروں کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔ ہار اور جیت میدان کا حصہ ہے ۔۔ اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتے ہیں کامیابی پر ملک شکیل کو مبارکباد پیش کرتا ہے اپنے تمام ووٹروں اور سپورٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قیمتی وقت دیا ان کی محبت کا مقروض رہونگا ۔ میری کوشش ہوگی کہ ڈنگہ روڈ کے مسائل حل کرنیکی بھر پور کوشش کی جائے انشااللہ جہاں بھی ضرورت پیش آئیے نومنتخب صدر ملک شکیل کے ساتھ ملکر مسائل حل کریں گے ۔۔