اکتوبر 30, 2026

کھاریاں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب 24 جنوری کو منعقد ہوگی


کھاریاں (پ ر) کھاریاں پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج 24 جنوری کھاریاں پریس کلب میں منعقد ہوگی۔ صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی اپنی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے،۔تقریب کے مہمانِ خصوصی چوہدری ساجد محمود وڑائچ بھٹیاں چئیرمین یورو گروپ آف کمپنی ہوں گے۔سرپرست اعلی کھاریاں پریس کلب حاجی شبیر حسین ملک نو منتخب کابینہ سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی اس پروقار تقریب کے موقع پر کھاریاں پریس کلب میں میلے کا سماں ہوگا، جہاں مختلف اقسام کے کھانے پینے کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔تقریب میں دن بھر مختلف سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی شخصیات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر 92 نیوز چینل کی سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا جائے گا۔حلف برداری کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ کھاریاں پریس کلب کی جانب سے معزز مہمانوں کے استقبال کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔