اکتوبر 29, 2026

ٹانڈہ: سابق صدر پریس کلب ، امامِ مسجد حافظ محمد فاضل مرحوم کی یاد میں ختمِ شریف، عوام و صحافتی حلقوں کی بڑی تعداد کی شرکت

گجرات ٹانڈہ (نمائندہ خصوصی) زکریا مسجد ٹانڈہ کے امام اور معروف صحافی، سابق صدر پریس کلب ٹانڈہ حافظ محمد فاضل مرحوم کی یاد میں ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ شریف اور دعائیہ محفل کا اہتمام کیا گیا، جس میں علما کرام، سماجی شخصیات، نمازیوں، صحافیوں، عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم شبِ معراج کی بابرکت رات کو انتقال کر گئے تھے۔ وہ ہر خوشی و غمی میں لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنے کی روشن مثال تھے۔ حافظ محمد فاضل مرحوم طویل عرصے سے صحافتی خدمات انجام دے رہے تھے اور اپنے حسنِ اخلاق، سادہ مزاجی اور عوام دوستی کے باعث ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ وہ زکریا مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دے رہے تھے۔
خاندان کے مطابق شبِ معراج کے موقع پر شام کے وقت اچانک طبیعت ناساز ہوئی اور وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ختمِ شریف کی دعائیہ محفل میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مرحوم، امیدوار ایم پی اے چوہدری زیبر احمد خاں کے قریبی ساتھی جبکہ علاقہ کے معروف عالمِ دین علامہ محمد یوسف چوہدری مرحوم کے بھانجے بھی تھے۔ شرکاء نے مرحوم کی دینی، سماجی اور صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔