اپریل 19, 2026

سرائے عالمگیر پولیس کی بڑی کارروائی، خاوند کے قتل میں ملوث بیوی اور آشنا گرفتار

گلیانہ(انصر فاروق مغل) گجرات پولیس تھانہ صدرسرائے عالمگیرکی بڑی کارروائی۔ آشنا کے ساتھ مل کراپنے خاوندکو قتل کرنے والے دونوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 26-01-05کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع سر ڈھوک میں مسمی واجد حسین کو اس کی بیوی نائلہ بی بی نے اپنے آشناکے ساتھ مل کرگلے میں پھنداڈال کر اور چھری کے وارکر کے قتل کردیا ہے۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے واقعہ سے متعلق فوراً ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کو آگاہ کیا۔جنہوں نے فوری مقدمہ درج کرنے اورملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
جس پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر آفتاب رسول چوہان اور غلام رسول سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریڈنگ پارٹی تشکیل دیں اور جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان زین الطاف ولد الطاف حسین سکنہ چیلیانوالا اور نائلہ بی بی زوجہ واجد حسین کو گرفتار کرکے ملزمان سے آلہ قتل چھری اور چادر بھی برآمد کرلی۔
ملزمان نےدوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہماری آپس میں دوستی تھی جو اکٹھے پکڑے جانے پر ہم دونوں نے مل کر واجد حسین کوگلے میں پھندا ڈال کر اور چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش مقدمہ جاری ہے