جہلم کے تھانہ پنڈ دادنخان کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہ ملزم گرفتار کر لیا جس نے غفلت اور لاپرواہی سے ٹرک چلا کر 7 سالہ بچے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں بچہ جانبحق ہوگیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں کو یقین دلایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔




