اپریل 23, 2026

چیئرمین پاکستان انویسٹر اینڈ بزنس فورم ریاض رانا عبدالرؤف کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام


سعودی عرب (ادریس احمد سے )اوورسیز کنسٹرکشن کمپنی کے زیرِ اہتمام ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پُروقار عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی میزبانی چیئرمین پاکستان انویسٹر اینڈ بزنس فورم اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا عبدالرؤف نے کی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور صحافتی حلقوں سے وابستہ نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں سرپرستِ مجلس پاکستان سید ثاقب زبیر، جنرل سیکرٹری رانا عمر فاروق، نائب صدر رانا سرفراز محمد ایاز، اظہار حمزہ اور جنرل سیکرٹری بزنس فورم ظفر جاوید شامل تھے، جنہوں نے صحافی برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو کمیونٹی کی مضبوطی کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ الریاض میں مقیم صحافتی کمیونٹی نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے مثبت امیج کے فروغ کے لیے کوشاں ہے بلکہ پاکستان کی وقار کی بلندی کے لیے بھی اپنی ہرممکن صلاحیتیں بروکار لارہی ہے ، تقریب میں شریک نمایاں صحافیوں میں ادریس احمد گنجہ، کامران اشرف رانا عظیم، حسیب گوندل، عمران اعوان، شہریار نفاست، وقار نسیم وامق، اجمل منہاس، کامران حسانی، وسیم خان، جہانزیب امجد، راجا نوید کشمیری اور ملک عرفان شامل تھے۔ جبکہ صدر یوتھ فورم ابرہیم جٹ اور جنرل سیکرٹری توصیف احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے تقریب کے دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات قابلِ تحسین ہیں جنہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں تقریب کے دیگر نمایاں شرکاء میں محمد ایاز، اظہار حمزہ شامل تھے