اپریل 18, 2026

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کا ڈنگہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

ڈنگہ ( زمان اسلم) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ڈنگہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز رنیاں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران اربن یونٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر عمر نے ڈپٹی کمشنر کو جاری ترقیاتی اسکیموں سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انتظامیہ کے مطابق ڈنگہ میں جاری دونوں ترقیاتی اسکیمیں آئندہ مئی میں مکمل کر لی جائیں گی، جن سے علاقہ مکینوں کو بہتر بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔