اپریل 19, 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ اور مئی 2026 میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔ بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم اس سیریز کے لیے 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔

اس کے علاوہ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچز بھی ہوں گے جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 8 مئی سے اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا، اور اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش روانہ ہوگی۔

بی سی بی نے بتایا کہ ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔