اکتوبر 29, 2026

یوکرینی صدر زیلنسکی نے ڈونباس سے فوجی واپسی کی شرط عائد کر دی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی صنعتی علاقے ڈونباس سے فوجی دستوں کی واپسی پر غور کر سکتے ہیں، بشرطیکہ روس بھی اپنی افواج نکال دے اور اس علاقے کو بین الاقوامی نگرانی میں ڈیمیلٹرائزڈ زون بنایا جائے۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ امریکا نے اس علاقے کے لیے آزاد اقتصادی زون کے قیام کی تجویز دی ہے، جسے وہ بھی ڈیمیلٹرائزڈ قرار دینا چاہتے ہیں، تاہم اس زون کی حکمرانی اور ترقی سے متعلق تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے ارد گرد بھی ایسا انتظام ممکن ہے اور کسی بھی امن منصوبے کو عوامی ریفرنڈم میں پیش کیا جائے گا۔

یوکرین اور امریکی مذاکرات کاروں نے فلوریڈا میں 20 نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا، لیکن کئی پہلوؤں پر بات چیت ابھی جاری ہے۔ روسی حکام فی الحال کسی قسم کا اشارہ نہیں دے رہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اپنی پوزیشن امریکی مذاکرات کاروں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر طے کرے گا۔