جولائی 29, 2026

قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد، اور تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد، اور تنظیم درخشاں قومی مستقبل کی ضمانت ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال قائداعظم کا یوم پیدائش پوری قوم کے لیے تجدید عہد کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہبی ہم آہنگی، معاشرتی رواداری اور انصاف جیسے رہنما اصولوں کی تعلیم دی۔

وزیراعظم نے قائداعظم کی سیاسی بصیرت کو پاکستان کے قیام اور مسلمانان برصغیر کے سیاسی مستقبل میں فیصلہ کن کردار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے تاریخ کا دھارا موڑ کر ایک آزاد، خودمختار اور فلاحی ریاست کے قیام کے لیے جدوجہد کی، سیاسی مخالفین اور سامراجی قوتوں کا مقابلہ کیا۔