ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے طرابلس جانے والا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا، جس میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد علی الحداد سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ طیارہ اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا، اور واپس انقرہ کی جانب روانہ ہونے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
ببالغ الحزن والأسى، تلقّينا نبأ وفاة رئيس الأركان العامة للجيش الليبي الفريق أول ركن محمد الحداد ومرافقيه
رئيس أركان القوات البرية الفريق ركن الفيتوري غريبيل
ومدير جهاز التصنيع العسكري العميد محمود القطيوي
ومستشار رئيس الأركان العامة للجيش الليبي الأستاذ محمد العصاوي دياب…متعلقہ خبریں— عبدالحميد الدبيبة Abdulhamid AlDabaiba (@Dabaibahamid) December 23, 2025
لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ رپورٹس کے مطابق جنرل الحداد ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے واپس آرہے تھے، جہاں انہوں نے ترک وزیردفاع سے ملاقات کی تھی۔
حادثے کے بعد ترکیہ کی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی گئی اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں سمیت سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ترک وزیرداخلہ کے مطابق طیارہ شام 8:10 پر روانہ ہوا جبکہ 8:52 پر رابطہ منقطع ہوا، اور حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے دوران دوبارہ رابطہ قائم نہ ہوسکا۔





