جوڑا: تحریکِ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس ، ڈویژنل ناظم TMQ گجرات چوہدری محمد اکرم اور ضلعی صدر TMQ گجرات ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری پر مشتمل وفد نے جوڑا کا دورہ کیا۔ تحصیلی نائب صدر TMQ محمد ناصر سلطانی کی رہائش گاہ جوڑا پر فیملی مرکزِ علم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس کا مقصد دینی، اخلاقی اور تعلیمی شعور کو خاندانی سطح پر فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ رانا محمد ادریس نے علم کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مرکزِ علم کے قیام کو علاقہ کے لیے بابرکت قدم کہا۔ بعد ازاں انہوں نے ملک و قوم کی ترقی، امن و خوشحالی اور ادارے کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی





