جون 8, 2026

علامہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد نوید اقبال کا کامیاب بیرون ملک دورہ مکمل ، کھاریاں واپسی پر شاندار استقبال

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ممتاز عالمِ دین، مذہبی اسکالر اور خطیب مرکزی جامع مسجد عیدگاہ کھاریاں (آف بھگوال) علامہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد نوید اقبال اپنا سیاحتی، علمی و فکری بیرونِ ملک دورہ مکمل کرکے وطنِ عزیز پاکستان واپس پہنچ گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملک شوکت، ملک عثمان اور حافظ محمد احمد نے انہیں پرتپاک انداز میں ریسیو کیا۔ اس موقع پر دوست، احباب اور اہلِ خانہ کی جانب سے خوشی اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اپنے بیرونِ ملک دورے کے دوران ڈاکٹر حافظ محمد نوید اقبال نے مختلف ممالک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے:

بین الاقوامی سیمینارز میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی

قرآن و حدیث کی روشنی میں خطباتِ جمعہ ارشاد فرمائے

دینی اداروں اور مذہبی تقریبات میں خصوصی لیکچرز دیے

وطن واپسی کے بعد گھر پہنچنے پر بھی عزیز و اقارب اور معتقدین نے ان کا والہانہ استقبال کیا جبکہ کامیاب دورۂ بیرون ملک پر مبارکبادوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔