سعودی عرب (ادریس احمد سے ) ریاض میں انسٹی ٹیوشن آف انجینیئرز پاکستان کے زیرِ اہتمام ٹیکنیکل سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں فاؤنڈیشن انجینئرنگ کی اہمیت، جدید تعمیراتی تقاضوں اور زیر زمین انفراسٹرکچر کے سائنسی پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی،سیمینار کے مقرر خصوصی انجینئر پرویز نوشاہی نے تعمیرات کی پائیداری میں فاؤنڈیشنز کے کردار پر جامع پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے سعودی عرب کے میگا پراجیکٹس کے تناظر میں انجینئرنگ چیلنجز اور جدید تکنیکوں پر بھی روشنی ڈالی،تقریب کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر رفیق نے کی، سیکرٹری جنرل عاصم صدیقی ڈاکٹر فرخ اسلم ڈاکٹر فاخر حسنی بھی موجود تھے،مہمانِ خصوصی کے طور پر صاعد عزیز، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے شرکت کی اور انجینئرز کے پلیٹ فارم کی سرگرمیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ معروف سکالر مولانا عبد المالک مجاہد نے بھی خصوصی شرکت کی،سیمینار میں بڑی تعداد میں پاکستانی اور غیر ملکی انجینئرز نے شرکت کی اور IEP-SAC کی جانب سے علمی اور تکنیکی سرگرمیوں کے مسلسل انعقاد کو سراہا۔ شرکاء نے اسے انجینئرز کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔





