منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) کیوزیرِاعلیٰ پنجاب کے محفوظ پنجاب وژن کے تحت ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین نے عوام اور ٹرانسپورٹرز کے لیے آگاہی مہم تیز کر دی ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (ڈی ٹی او) راشد بشیر کی ہدایت پر لاری اڈا پھالیہ میں ڈرائیورز، ٹرانسپورٹرز، اڈا مینجرز اور شہریوں کو نئے ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، بھاری جرمانوں اور خلاف ورزی پر ایف آئی آر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈی ٹی او راشد بشیر نے واضح کیا کہ درج ذیل خلاف ورزیوں پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی:
تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، بلیک پیپر کا استعمال، الٹریشن، اوورلوڈنگ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ خود بھی محفوظ رہیں اور بھاری جرمانوں سے بھی بچ سکیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنا ہے۔





