اکتوبر 31, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف بیان دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔
مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جھوٹ پر مبنی بیانات دیے، جنہیں بعد ازاں پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے بھی شیئر کیا گیا۔