اکتوبر 29, 2026

عبدالستار مرزا کی زیر صدارت گجرات پریس کلب کابینہ کا اجلاس ، آمدن و اخراجات کی تفصیل پیش

گجرات ( پ ر) گجرات پریس کلب کابینہ کا اجلاس صدر صدر عبدالستارمرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا سینئر نائب صدر راجہ ریاض راسخ نے تلاوت قرآن کریم سے اجلاس کا آغاز کیا جنرل سیکرٹری مدثر اقبال نے پریس کلب کی آمد ن و اخراجات کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں نائب صدر قیصر اعجاز ملہی ، جائنٹ سیکرٹری ابوبکر سیٹھی ، سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار باجوہ ، سیکرٹری تقریبات وسیم گوندل ، سیکرٹری سپورٹس شاکر بیگ مرزا ، سیکرٹری لابئریری نواز ش علی نوازش ، ممبران مجلس عاملہ رانا شہزاد احمد ، ارشد محمود، صغیر احمد قمر ، صہیب سرور ، ڈاکٹر مظہر چوہان شریک تھے اجلا س میں صدر پریس کلب عبدالستارمرزا نے گجرات پریس کلب کے ممبران پر درج کےے جانیوالے بے بنیاد مقدمہ اور انتظامیہ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کے پہلے مرحلے اور حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر کابینہ نے ضلع بھر کے صحافیوں اور ممبران پریس کلب کے مثبت کردار اور صحافتی فرائض بااحسن نبھانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا کہ گجرات کے صحافیوں نے ہمیشہ ضلع کی تعمیر وترقی کیلئے آواز بلند کی ہے سیلاب اوراربن فلڈنگ کے متاثرین کی آوازبلند کر نےکی وجہ سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ گجرات بھی ممکن ہوا اور شہر کے سیوریج پراجیکٹ کیلئے 26ارب کے فنڈز کی منظوری بھی پنجاب حکومت کی جانب سے دی جبکہ واسا جیسے ادارے کا قیام بھی ممکن ہوا جسمیں گجرات کے صحافیوں کے مثبت کرداراور متاثرین کی آواز بننے کو ہر شہری ہر طبقہ سراہا رہا ہے کابینہ نے کہا کہ گجرات کے صحافی کسی ادارے کیساتھ محاذ آرائی کے قائل نہیں مگر اپنے ساتھیوں ، ادارے کے دفاع سے غافل بھی نہیں سینئر صحافیوں کے لگائے گئے پودے کی آبیاری کرتے رہیں گے اجلاس میں کابینہ اراکین نے ہر معاملہ اور ہر موقع پر ثابت قدم رہنے اور ضلع بھر کے صحافیوں کو ساتھ لیکر چلنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔