سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )ریاض میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے نور محفل ہال میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسے پاکبان پاک میڈیا فورم اور ریڈ ایپل ریسٹورنٹ نے مشترکہ طور پر کامیابی سے منعقد کیا،تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات، سفارتی افسران، کاروباری حضرات، معروف گلوکار، میڈیا نمائندگان اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،معروف گلوکارہ ہرا خالد نے اپنی دلکش آواز میں ملی نغمے اور خوبصورت گیت پیش کر کے شرکاء کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر وطن سے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے ملی نغمے بھی گائے گئے، جبکہ مقررین میں قاضی اسحاق میمن، ذکاء اللہ محسن، اشتیاق ہیرا اور دیگر نے خطاب کیا،مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا، ہمارے آبا و اجداد نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ وطن حاصل کیا۔ آج الحمدللہ پاکستان دنیا میں ایک پہچان رکھتا ہے اور اگر ہماری محبت و عقیدت وطن سے اسی طرح قائم رہی تو جلد ہی ہمارا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا،تقریب میں ایونٹ مینجمنٹ اور سروسز کی فراہمی ریاض بیٹس کی جانب سے کی گئی، جس نے کم عرصے میں پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز میں اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کر کے ایک منفرد مقام حاصل کیا،اختتام پر منتظمین نے تمام شرکاء اور اہلیان ریاض کا شکریہ ادا کیا۔





