اکتوبر 29, 2026

اوور 40 ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان ، آغاز 21 نومبر سے ہوگا

کراچی: پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کر دیا۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں شروع ہوگا۔گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں، جبکہ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس ایونٹ میں صرف 40 سال یا اس سے زائد عمر کے کھلاڑی ہی شرکت کے اہل ہوں گے۔