گجرات( پ ر) محکمہ صحت گجرات کے آفس میں صحافتی امور کی ادائیگی اور سی او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطا المنعم، ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعتزاز شاہ کے موقف کی ریکارڈنگ کیلئے جانیوالےسما نیوز کے نمائندے سید ذوالفقار حیدر کو حبس بے جا میں رکھ کر زدو کوب کرنے سنگین نتائج کی دھمکیاں گالی گلوچ ،پولیس نے صحافی کو بازیاب کروایا تو محکمہ صحت کے عملہ نے تھانہ اے ڈویژن پر دھاوا بول دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سما نیوز کے نمائندہ و صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سید ذوالفقار حیدر محکمہ صحت کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کی جانے والی حالیہ کاروائیوں پر اپنے ٹی وی کے لیے سٹوری کی کوریج اور سی او ہیلتھ کا موقف لینے کے لیے ان کے دفتر پہنچے تو سی ای او ہیلتھ سید عطا المنعم طیش میں آگئے اور انہوں نے اپنے عملہ کو کہا کہ سید ذوالفقار حیدر سے کیمرہ چھین لیں جس پر درجن کے لگ بھگ سینٹری انسپکٹر و عملہ نے سید ذوالفقار حیدر پر حملہ کر دیا اور کیمرہ چھینتے ہوے کیمرہ مین اور رپورٹر کو زبردستی کمرے میں بند کر دیا جس پر سید ذوالفقار حیدر نے15 پر مدد کے لیے کال کی جس پر تھانہ اے ڈویژن کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر سید ذوالفقار حیدر اور ان کے کیمرہ مین کو محکمہ صحت کے افسران و عملہ سے بازیاب کروایا تاہم محکمہ صحت کے عملہ نے انکی گاڑی ضبط کر لی بعد ازاں تھانہ میں ڈی ایس پی سٹی رائے سرفراز یوسف کی موجودگی میں محکمہ صحت کے افسران اور صحافیوں کی سینیئر قیادت کے درمیان مذاکرات ہوئے جہاں پر سید عطاء المنعم ، ڈاکٹر اعتزاز شاہ نے اپنے اور اپنے عملہ کے رویہ پر معذرت کی اور سوموار کو باضابطہ عملے کے ہمراہ گجرات پریس کلب آلر سب صحافیوں کی موجودگی میں معاملہ کو نبٹانے کی یقین دہانی کروائی تاہم اسی دوران سید عطاء المنعم کے تھانہ میں موجود محکمہ ہیلتھ کے ملازمین نے ایک بار پھر صحافیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیتے ہوئے گالی گلوچ شروع کر دی جس پر موقع پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او آفتاب چوہان ، تھانہ شاہین کے ایس ای۔ او اختر گجر اور پولیس کے اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدے دار کے اس رویہ پر گجرات کی تمام صحافی برادری میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے صدر پریس کلب عبدالستار مرزا سمیت گجرات پریس کلب کی تمام صحافی برادری نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سی او محکمہ صحت گجرات سید عطا المنعم ، ڈاکٹر سید اعتزاز شاہ کو فوری طور پر گجرات سے تبدیل کر کے کسی ذمہ دار افسر کو گجرات میں تعینات کیا جائے اور جب تک سی او ہیلتھ سید عطا المنعم اور ڈاکٹر اعتزا ڈی ایچ او عملہ کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی جاتی گجرات کی صحافی برادری اپنا احتجاج جاری رکھے گی





