اکتوبر 29, 2026

کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کو مظفر گڑھ میں روک لیا گیا

کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہونے والے جماعت اسلامی بلوچستان کے لانگ مارچ کو پولیس نے مظفر گڑھ میں روک لیا۔ لانگ مارچ کے شرکا آج صبح لورالائی سے روانہ ہوکر ڈیرہ غازی خان سے ہوتے ہوئے ملتان جارہے تھے جہاں پولیس نے لانگ مارچ کے شرکا کو روک لیا۔ پولیس نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دو نائب امیروں سمیت 11 کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔واضح رہے جماعت اسلامی بلوچستان کا اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ دو روز قبل کوئٹہ سے صوبائی امیرجماعت اسلامی و رکن صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوا تھا۔